ملتان؛ہیڈ محمد والا جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا،کولنگ کا عمل جاری

71

ملتان ، 06 اپریل (اے پی پی ): ہیڈ محمد والا جنگل میں سوکھی گھاس جھاڑیوں اور درختوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو کی ٹیمیں بروقت حادثہ کی جگہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی ،  آگ بجھانے کے عمل میں پانچ گاڑیاں حصہ لیا۔ آگ سے کسی شخص کے جلنے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ کی کولنگ کا عمل جاری ہے۔