پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم,ایک عدد رائفل 8MM اور 1 پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

32

مظفرگڑھ،08اپریل(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر مظفرگڑھ پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ سرور شہید کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی،ایک عدد رائفل 8MM اور 1 پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد،ملزمان کو گرفتار کر کےمقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سرور شہید شعیب عدیل نے کاروائی کرتے ہوئے  1 عدد رائفل 8MM اور 1عدد پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان محمد طاہر اور طارق محمود کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او کاکہنا تھا کہ پولیس ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر  کارروائیاں جاری رکھے گی۔مظفرگڑھ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے،کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

سورس: وی این ایس،مظفر گڑھ