ٹوبہ ٹیک سنگھ، 08 اپریل (اے پی پی ): ڈی پی او نجیب الرحمن بگوی کی سربراہی میں ٹوبہ پولیس کی خطرناک ڈکیت گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، شکیل عرف فوجی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان سے وارداتوں میں چھینی گئی6 لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات مالیتی4لاکھ،3موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزمان اسلحہ کے زور پر ضلع بھر میں لگا تار وارداتیں کرتے تھے۔
پولیس ٹیم نے ملزمان کے انکشاف پر مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے چھینی گئی نقدی6 لاکھ روپے،طلائی زیورات مالیتی 4 لاکھ روپے،3عدد موٹر سائیکل ہنڈا125cc اوروارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ ناجائز2پسٹل30بو ر معہ20 گولیاں برآمدکر لیے ہیں۔
ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ اور انتہائی خطر ناک ہیں جو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ رجانہ،سٹی کمالیہ اور تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کو ڈکیتی،راہزنی،چوری، روڈ رابری اور غیرقانونی اسلحہ کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔ ملزمان ضلع ساہیوال پولیس کو بھی ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔اسکے علاوہ ملزمان نے ضلع ملتان،ضلع جھنگ اور ضلع سیالکوٹ میں ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن بھی جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
سورس : وی این ایس، ٹوبہ ٹیک سنگھ