نوشہرو فیروز، 08 اپریل (اے پی پی ): 14سالہ بچے علی اکبر شاہ کی ہمت نے بھریا پولیس اسٹیشن کی حدود گاؤں گاہی میمن میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔
بچہ جو کہ اپنے ساتھی دو بچوں کے ساتھ موٹر ساٸیکل پر گھر جارہے تھے کہ اچانک تین مسلح ملزمان نے ان کو روک لیا اور موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر بچے نے مزاحمت کی اور لاٹھی اٹھا کر ملزمان پر حملہ کردیا جس پر ایک ملزم نے فائر کھول دیا، تاہم بچہ محفوظ رہا، اسے سر پر معمولی چوٹ آئی اور ملزم کی میگزین نیچے گر گئی جبکہ چیخ و پکار پر ملزمان فرار ہو گئے۔
سورس : وی این ایس ، نوشہرو فیروز