پاکپتن، 08اپریل(اے پی پی): رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو زائرین کی بڑی تعداد نے درگاہ بابا فرید پاکپتن کا رخ کر لیا۔درگاہ پر محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے بہترین انتظامت کیے گئے۔
گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے احاطہ دربار اور مسجد کے باہر صحن میں شامیانے لگا کر چھاؤں سمیت پنکھوں کا انتظام کیا گیا۔مینجر اوقاف نعمان سیفی خود انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے احاطہ دربار میں موجود رہے۔احاطہ دربار اور داخلی خارجی راستوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے زائرین کو سخت چیکنگ کے بعد احاطہ دربار میں داخل ہونے دیا گیا۔غیر ملکی سکھ یاتریوں سمیت سینکڑوں زائرین نے درگاہ بابا فرید پر حاضری دی۔