رینالہ خورد؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، گندے انڈوں سے بھری گاڑی پکڑلی گئی ، ڈرائیور گرفتار

37

رینالہ خورد،09اپریل (اے پی پی ):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ماہ رمضان میں گندے انڈوں کی سپلائی ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی نمبر آر این کیو 3306 کو ویجیلنس ونگ کی خفیہ اطلاع پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے اوکاڑہ بائی پاس پر چیک کیا جس میں سے 36,000 ہیچری سے مسترد، ٹوٹے اور بدبو دار انڈے برآمد کرکے موقع پر تلف کردیے اور  ڈرائیور کو موقع پر گرفتارکر لیا گیا ،گاڑی پولیس کے حوالے کردی گئی جبکہ  ملزمان کیخلاف تھانہ صدر اوکاڑہ میں ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں مضرصحت خوراک کی روک تھام کےلیے فوڈسیفٹی ٹیمیں ہروقت متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنگس زدہ اوربدبودارہزاروں انڈے شہربھر میں مبینہ طورپرمختلف بیکریوں پرسپلائی کیےجانے تھے۔ ان خراب انڈوں سے ہزاروں کلو گرام کیک رس، بریڈ اور دیگر آئٹمز تیار کرکے فروخت کیے جانے تھے۔

سورس: وی این ایس ، رینالہ خورد