ایبٹ آباد، 15 اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے دفتر کا دودہ کیا۔ انہوں نے مختلف سیکشنز کا معائنہ اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے ریسکیو کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز ۔ کنٹرول روم اور ریسکیو کی مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 عوام کو بخار سے لیکر دل کا دورہ پڑنے۔ ٹریفک حادثات ۔ پانی میں ڈوبنا اور آگ لگنے کی صورت میں فوراً جائے وقوعہ پر ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتاہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے ریسکیو 1122کی جانب سے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ریسکیو 1122کسی بھی ایمرجنسی کے دوران عالمی معیار کی سہولیات مفت فراہم کی جاتیں ہیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں رمضان المبارک کے مہینے میں بھی شب وروز خدما ت کی فراہمی کے لیے الرٹ رہتے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ریسکیو 1122 کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ادارہ کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گا۔