وزیرِ اعظم نے ایف بی آر سے ٹیکس  محصولات کے بارے مکمل رپورٹ طلب کرلی

32

اسلام آباد ،15 اپریل (اے پی پی ): وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر سے ٹیکس  محصولات کے بارے مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف  سے  چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں چیئرمین نے وزیرِ اعظم کو موجودہ ٹیکس محصولات کی صورتحال پر بریفنگ دی۔