اسلام آباد،20اپریل (اے پی پی):پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے بحرین کا دورہ کیا ہے۔ بحرین کی بندرگاہ میناء سلمان آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنگ آفیسر نے اس موقع پر اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہء خیال کیا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔











