اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور دادو میں آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے آٹھ بچوں اور خاتونکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایوان کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان وفات پا گئے ہیں جبکہ دادو میں آتشزدگی کے واقعہ میں ایک خاتون سمیت 8 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سپیکر کے کہنے پر سید محمود شاہ نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی دو پہر 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔











