اسلام آباد 21 اپریل (اے پی پی ):وزیرِ اعظم شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی اور ایمل اسفند یار کی ملاقات ، ملاقات میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق رکنِ قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور بھی شامل تھے ۔ ملاقات میں شرکاء نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ۔











