چاند رات  کے موقع پر باشعورشہری ہونے کا ثبوت دیں، ون ویلنگ، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ سے گریز کریں؛ ہمانصیب

11

ملتان، یکم مئی (اے پی پی):سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہمانصیب نے کہا کہ چاند رات  کے موقع پر باشعورشہری ہونے کا ثبوت دیں، ون ویلنگ، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ سے گریز کریں، ون ویلنگ کھیل نہیں بلکہ موت ہے، چند لمحوں کی شرارت زندگی بھر کا روگ بن سکتی ہے۔

 پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس کی جانب سے عید الفطر کے حوالے سے اپنا ڈیوٹی پلان جاری کرتے ہوئےسپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہمانصیب نےکہاعید ایک خوشی کا تہوار ہے،چاند رات پر اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ اس دوران موٹر سائیکل ریس یا پھر ون ویلنگ نہ کریں کیونکہ ہر بار عید کے موقع پرحادثات میں بڑی تعداد ایسے حادثات کی ہوتی ہے جو موٹر سائیکل کی تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے سبب وقوع پذیر ہوتے ہیں اور ان حادثات کا شکار زیادہ تر نوجوان طبقہ ہی ہوتا ہےاس لئے بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے کہ پہلے سے ہی احتیاط برتتے ہوئے اپنے بچوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں موٹروے پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کی مل کر آگاہی کمپین جاری ہے۔

ایجوکیشن ٹیم انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر روف حسن نےمقامی نجی کورئیر کمپنی میں منعقدہ سمینار سے خطاب میں کہا کہ اپنی ڈیوٹی اور اپنی فیملی کے ساتھ عید کی چھٹیوں سے پہلے گھروں کو جاتے ہوئے گاڑی اور موٹرسائیکل کو احتیاط سے چلائیں اور موٹر سائیکل پر ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور کسی بھی قسم کی مدد یا شکایت کی صورت میں 1124پر کال کریں۔

سورس: وی این ایس، ملتان