میرپورخاص،02مئی( اے پی پی): جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کے زیر کفالت 124 یتیم بچوں کو مقامی شاپنگ مال میں عید خریداری کروائی گئی ۔اس موقع پر بچوں نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ۔عید کے خوشیوں بھرے اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن نے ان یتیم بچوں کو والد جیسی عظیم ہستی سے محرومی کو محسوس نہیں ہونے دیا ۔بچوں نے اپنی ماؤں کے ہمراہ اپنے پسندیدہ کپڑے ، جوتے اور دیگر اشیاء خریدیں ۔ تمام بچوں کو عید شاپنگ کے علاوہ نقد عیدی بھی دی گئی۔
اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر نادر خان اور فیملی سپورٹ پروگرام کے انچارج عمیر ساجد بھی موجود تھے۔