پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے لئے تیار ہیں؛ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

25

لاہور، 03 مئی (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئر مین بنانے کے لئے تیار ہیں۔

منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  اتفاق، برداشت، حکمت، باہمی مشاورت سے تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے لئے سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رات 12 بجے عدالت نہ کھلتی تو آج پاکستان بنانا ریپبلک بن چکا ہوتا۔

وزیراعلی نے کہا کہ کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا جھانسہ دینے والوں نے عوامی جذبات مجروح کر کے جرم کیا ہے ۔

سورس : وی این ایس ، لاہور