ملتان، 3 مئی (اے پی پی):چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ عیدالفطر بھرپور طریقے سے منائی گئی۔
کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد حسین، آر پی او جاوید اکبر، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان، سی پی او خرم شہزاد حیدر، اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود، میجر سید محمد عباس، میجر رباب عباس کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آمد ہوئی ۔ ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے معزز مہمانوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو آمد پر خوش آمدید کہا۔ معزز مہمانوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث، بے آسرا بچوں کو عید کی مبارکباد دی اور کافی وقت بچوں کے ساتھ گزارا۔
کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، سی پی او نے عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں میں مٹھائی تقسیم کی تحائف اور بائیسکل دئیے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، سی پی او کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے کہا کہ عید کی حقیقی خوشی ان لاوارث بے آسرا بچوں کے ساتھ وقت گزارنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چئیر پرسن سارہ احمد کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔