ملتان، 06 مئی (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عید الفطر پر زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اور سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر 15کمرشل بسیں اور ویگنیں تھانہ بند کردی گئیں۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے جنرل بس سٹینڈ پر ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور کنٹین کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے شہر کے مختلف اڈوں پر اچانک انسپکشن کی ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ٹرانسپورٹ اڈوں کی چیکنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
سورس : وی این ایس ، ملتان