اسلام آباد،10مئی(اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف سے ایمل ولی خان کی سربراہی میں عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم نے جمہوریت اور آئین کی پاسداری اور عوامی فلاح و بہبود کے لیےعوامی نیشنل پارٹی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر معیشت کی بحالی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کرتی رہیں گی۔