پاکستان آزربئجان کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے؛اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

41

اسلام آباد، 12 مئی (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان آزربئجان کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،دونوں ممالک  کی پارلیمانوں میں مسلسل روابط کے فروع سے پاکستان اور آذربائجان کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

ان خیالات کا اظہاراسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے جمعرات کو یہاں اسپیکر سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کو آذربائیجان کےساتھ اپنی سدا بہار دوستی  پرفخر ہے، پاکستان اپنے ہمسایہ اور خطہ میں تمام ممالک کے ساتھ خوشگور تعلقات چاہتا ہے اور  تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کی جانب سے عالمی اور علاقائی فورمز پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ باکو یونیورسٹی میں شعبہ اردو کا قیام قابل ستائش ہے، باکو یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے قیام سے دونوں ممالک کی نوجوان نسل کو ایک دوسرے کی زبان، ثقافت اور کلچر سے آراستہ ہونے کا موقع ملے گا اور پاکستانی یونیورسٹیوں میں آزربائجانی زبان اور اس کے بارے میں اسٹڈیز کے لیے شعبہ جات کا قیام دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں وسیع تر مواقع موجود ہیں جن میں تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان میں منعقد ہونے والی پائیکو کانفرنس میں پاکستانی وفد بھرپور شرکت کرے گا، پائیکو تنظیم ممبر ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

آذربائیجان کے سفیر نے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آزربائجان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔

آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور اس کے پارلیمان کی نگورنو کارابخ کے معاملہ پر حمایت پر شکر گزار ہے، آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کرتا اور اس مسئلے پر اپنی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا سٹریٹیجک شراکت دار سمجھتے ہیں اور مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے۔

سفیر اذربائیجان نے کہا کہ  علاقائی تعاون کو بڑھانے سے خطہ میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ دونوں ممالک میں تعلیم، توانائی اور دیگر متفرق شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ان شعبہ جات میں تعاون کو بڑھانے سے پاکستان میں آزربئجان کا سفارتخانہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔