کراچی ، 12 مئی (اے پی پی): سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ملکی خوشحالی کے لئے ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں پاکستان نے نیچے کی طرف سفر کیا اور ترقی کی شرح صفر رہی ۔











