وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی غضنفر علی خان کی ملاقات

8

لاہور، 18مئی(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی غضنفر علی خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی امور اور حلقے کے مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی مرکز اور پنجاب میں ہماری اتحادی ہے۔ ہم نے مل کر ایک نااہل حکومت سے نجات حاصل کی ہے۔پنجاب میں ترقی کا سفر وہیں سے شروع کیا ہے جہاں پر میرے والد نے چھوڑا تھا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے اداروں کو بدنام کیا۔ ان لوگوں نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی خاطر دن رات ایک کر دیں گے۔ایم پی اے ذیشان رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔