شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا؛ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

5

اسلام آباد،24مئی  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے   منگل  کو یہاں    میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ  شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، آئین وقانون کسی بھی فسادی اور خونی مارچ کی اجازت نہیں دیتا، خونی مارچ کا اعلان کرنے والوں کو کیسے احتجاج کی اجازت دی جا سکتی ہے؟۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ  ملکی ترقی کیلئے قوم کو متحد ہوناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ صرف حکومت اور اتحادی دیں گے۔