چترال، 26 مئی ( اےپی پی): چترال کی مخصوص آب و ہوا کی وجہ سے یہاں پیدا ہونے والا پھل نہایت لذیذ ہوتا ہے۔ مگر چترال کی چیری کی بات کچھ اور ہے۔ یہ چیری ساخت میں بڑا اور نہایت ذایقہ دار ہوتا ہے۔ چترال کی خراب سڑکوں کی وجہ سے یہ نازک پھل بروقت ملک کی بڑی منڈیوں تک نہیں پہنچ پاتی۔چترال کی چیری کا ملک کے بڑے منڈیوں تک رسائی نہ ہونے سے زمیندار اور بیوپاری دونوں خسارے کا سامنا کرتے ہیں۔
زمینداروں کے ساتھ ساتھ یہاں کے تاجر بھی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال کی سڑکیں جلد سے جلد تعمیرکی جائیں تاکہ چیری کے ساتھ ساتھ دیگر پھل اور سبزیاں کو بھی ملک کی بڑی منڈیوں میں آسانی سے پہنچایا جاسکے جس سے ان کو مقامی منڈی کے نسبت زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے۔
چیری کا پھل چترال کا کیش فروٹ سمجھا جاتا ہے مگر سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے یہ نازک پھل ملک کے بڑی منڈیوں تک نہیں پہنچ پاتا جس کی وجہ سے زمیندار اور بیوپاری دونوں نقصان کا سامنا کرتے ہیں۔
مزید تفصیل دیکھتے ہیں گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں۔۔۔