اٹک ، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کااہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تعین کیا گیا

3

 

اٹک، 26 مئی( اے پی پی ): ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اٹک کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین نے کی۔اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے۔ضلعی آفیسر پی ڈبلیو ایم رابعہ نسیم نے بریفنگ دی۔اجلاس میں اشیاء ضروریہ کے نرخ مقرر کیے گئے جن کے مطابق چاول سپر کرنل (پرانا) 185 فی کلو گرام ،چاول اری 70 ، دال  چنا (باریک) 170، دال چنا(موٹی) 180، دال مسور دھلی ہوئی (باریک) 255، دال مسور دھلی ہوئی (موٹی) 280، دال ماش (سپیشل کوالٹی) 280 ،  دال ماش (کرم) 300، دل مونگ (دھلی ہوئی)150، سفید چنا (باریک) 260،کالاچنا (باریک) 150کالاچنا (موٹا) 180، چھوٹا گوشت 1200 فی کلو، بڑا گوشت 500 فی کلو، دودھ 120 فی لیٹر،دہی 130 فی کلو گرام،   تندوری فی روٹی 10 روپے،فی نان سادہ 15 روپےمختص کیا گیا۔سبزیات اور پھل کے نرخ تمام سیکرٹری مارکیٹ کیمٹیز  روزانہ منڈی میں آکشن کی بنیاد پر جاری کریں گے۔ پولٹری پراڈکس کے نرخ ڈائریکرلائیوسٹاک اٹک کی مشاورت سے روزانہ کی بنیاد پر صبح  7:00 بجے تک سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو برائے تشہیر مہیا کرے گا۔کوئی دکاندار مذکورہ بالا مقرر کردہ نرخ سے زیادہ وصول کرے گا نہ زائد وصولی کیلئے اقدامات کرے گا اور نہ ہی مقررہ کردہ نرخوں پر فروخت کرنے سے انکار کرے گا۔ ہر شخص جو مذکورہ اشیاء کی خرید و فروخت کاروباری مقاصد کے لئے کرتا ہے تاہم حکم نامہ ہذا کی پابندی کرے گا۔ اور اپنی جگہ کاروبار پر مذکورہ نرخ نامہ نمایاں طور پر آویزاں کرے گا۔ یہ حکم نامہ ضلع اٹک کی حدود میں فوری طور پرنافذالعمل ہو کر تاحکم ثانی واجب العمل رہے گا۔ حکومت عدلی کی صورت میں مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ریٹس کے متعلق شکایت کی صورت میں ٹال نمبر 02345-0800 پر اطلاع دیں یا Qeemat Punjab App پر درج کروائیں ۔اس نوٹیفیکیشن کی مناسب تشہیر کی جائے گی سرکاری گزٹ ,مقامی اخبار میں اشعاعت کے علاوہ تمام ڈپٹی کمشنرز/میونسپل آفیسرز/ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور تمام تھانوں کے نوٹس بورڈز آویزاں کرنے کے علاوہ ضلع اٹک کے مشہور جگہوں پر تشہیر کی جائے گی ۔