پاکپتن،29مئی(اے پی پی): محکمہ زراعت توسیع کی جعلی زرعی ادویات تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ بھاری مقدار میں جعلی زرعی ادویات،بیج کھاد اور پیسٹی سائیڈ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کارروائی کے دوران فیکٹری سے پیکنگ مشین اور مختلف برانڈز کی خالی بوریاں برآمد کر لی گئیں، جعلی زرعی ادویات کی مالیت تقریبآ دس لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔فیکٹری کو سیل کر کے محکمہ زراعت توسیع نے جعلی ادویات اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔