وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز آج مانسہرہ میں   بڑے عوامی  جلسے سے خطاب کریں  گے

18

مانسہرہ ، 29 مئی  (اے پی پی ):وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز آج مانسہرہ میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کریں گے جسکے لئے تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار محمد یوسف اور کپٹن صفدر اعوان کی دعوت پر آج وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز مانسہرہ ٹھاکرہ اسٹیڈیم میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گے  جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں  ۔وزیراعظم شہباز شریف ضلع میں مختلف میگا منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس حوالے  سے   پارلیمانی لیڈر سردار محمد یوسف اور کپٹن صفدر اعوان کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا اور موجودہ وزیراعظم کا ہزارہ ڈویژن میں پہلا جلسہ ہے جس میں وزیراعظم  عوام سے بھرپور خطاب کے دوران ضلع کی محرومیوں کے ازالے کے لئے مختلف میگا پراجیکٹس کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

 کپٹن صفدر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کیجانب  سے  سوشل میڈیا پر جلسے کی منسوخی کی بھرپور مہم چلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، جلسہ ہوگا اور تاریخی جلسہ ہوگا۔