پاکپتن،29 مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکپتن کا دورہ کیا۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنجشکر رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پاکپتن آمد پر ذیب سجادہ نشین درگاہ بابا فرید دیوان عثمان فرید چشتی اور محکمہ اوقاف کے افسران نے استقبال کیا۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزار بابا فرید پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئیے خصوصی دعا بھی کی۔
ذیب سجادہ نشین درگاہ بابا فرید دیوان عثمان فرید چشتی نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی دستار بندی بھی کی اور چادر کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔