تحریک انصاف والے کہتے ہیں ہمیں انقلاب لانا تھا لیکن سامنے رانا ثنا اللہ تھا ؛مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز

33

 

مری،31مئی  (اے پی پی):مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ پورے پاکستان کا ہیرو ہے یہ وہی رانا ثنا ہے جس کو جھوٹے کیس میں سلاخوں میں بند کیا گیا، وہ اس دھرتی کا بیٹا ہے۔تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ ہمیں انقلاب لانا تھا لیکن سامنے رانا ثنا اللہ تھا۔

منگل   کو یہاں  مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا  کی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب  میں مریم  نواز نے کہا کہ ، ان کی خاتون رکن کہہ رہی تھیں راستہ کھولیں پھر دیکھیں انقلاب کیسے آتا ہے۔انقلاب راستے کھولنے سے نہیں بند راستے کھولنے سے آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں  سے کہتی ہوں کہ انقلاب بند راستوں کو کھول کر ہی لایا جاتا ہے ۔