لاہور، 2 جون ( اے پی پی ): صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہورشہرمیں ڈینگی کی صورتحال کا یونین کونسلزکے حوالہ سے تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں متعلقہ افسران نے انسدادڈینگی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہورشہرکی یونین کونسلز کے حوالہ سے ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاجارہاہے، تمام صوبائی سیکرٹریزکوڈینگی کی ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہورمیں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے انسدادی سرگرمیوں کوبڑھادیاگیاہے، محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ عوام بھی ڈینگی پر قابوپانے کیلئے بنیادی کرداراداکریں۔
صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے لاہور کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے کیسزکی رپورٹنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ علماء کرام سے جمعہ کے خطبات میں عوام کو ڈینگی سے متعلق آگاہی دینے کی اپیل کی گئی ہے، لاہور میں ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔انہوں نےکہا کہ ڈیش بورڈپرڈینگی کے ہررپورٹ ہونے والے کیس کورسپونس کیاجائے۔
اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کولاہورشہرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے یونین کونسلزکی سطح پر سرویلنس کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی صباء صادق سمیت ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی،سی او لاہور ڈاکٹرفیصل ،ڈی ایچ اے،واسا،کواپریٹو،پی ایچ اے،سوشل ویلفئیر،فشریز،انوائرنمنٹ،اوقاف،ایل ڈی اے،ہائرایجوکیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔