عمران خان اداروں کو بے وقعت کرنے اورقوم کی نفسیاتی سوچ کوشکست دینے کے ایجنڈے پرعمل پیراہے؛ وفاقی وزیراحسن اقبال

7

اسلام آباد،2جون  (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی ، اصلاحات اورخصوصی اقدامات احسن اقبال نے  سابق وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کی سالمیت ، ایٹمی پروگرام اور فوج کے خلاف  بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ   عمران خان  اداروں کو بے وقعت کرنے  اورقوم کی نفسیاتی سوچ کوشکست دینے کے ایجنڈے پرعمل پیراہے۔

جمعرات کویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ   پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقے سوچ لیں  شخصیت پرستی  ملک سے بڑی نہیں ہوسکتی،  عمران خان نان کسٹم پیڈگاڑی کی طرح مفرور ہے،  اگر  غلط کام کیاہے تو وہ قانون کی گرفت میں آئیگا،   کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا تو  ڈرنے اورگھبرانے کی ضرورت نہیں۔

وفاقی   احسن اقبال نے کہا کہ  بجٹ 23-2022 میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا حجم 700 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے۔ جس سے ملک میں ترقی کے مزید مواقع بڑھیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مزید 200 ارب روپے تک اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی جس سے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی آئے گی۔