کوئٹہ سے حجاز مقدس کیلئے پہلی حج فلائیٹ روانہ،164 عازمین حج کو وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے رخصت کیا

49

 

کوئٹہ، 06 جون (اے پی پی ): کوئٹہ سے حجاز مقدس کیلئے پہلی  حج فلائیٹ روانہ،  164 عازمین حج  کی پہلی فلائیٹ کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی۔وفاقی وزیر  ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

  اس موقع پر ڈائریکٹر حج بلوچستان الیاس جعفر اور پی آئی اے حکام کی جانب سے وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کو بریفنگ میں  بتایا کہ کوئٹہ سے حج آپریشن  13 جون تک جاری رہے گا  اور سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک ہزار ایک سو تین حجاز مقدس جائیں گئے ۔

وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ہم نے ساری توجہ اس بات پر رکھی کہ پاکستان سے جانے والے حاجیوں کے لئے حج سستا کرئے اور  سعودی عرب میں حاجیوں کو بہترین سہولتیں مہیا کرسکیں۔