خوردنی تیل کا مسئلہ   ہے، وزیر اعظم نے انڈونیشیا کے صدر سے بات کی‏ ہے، پام آئل پر ہم سبسڈی دیں گے ؛وفاقی وزیر   مفتاح اسماعیل

9

اسلام آباد، 11 جون  (اے پی پی ): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے  ہفتہ کو یہاں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے  خطاب  میں کہا ہے کہ  اس وقت بین الاقوامی منڈی میں پام آئل کی قیمت 1700   ڈالر  فی ٹن کے لگ بھگ ہے، وزیراعظم نے کل انڈونیشیا کے صدر سے بات کی ہے، وزیر صنعت وپیداوار انڈونیشیا کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ خوردنی تیل کی رسد کو ہموار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں تیل دار بیجوں پر کئی مراعات دی ہیں۔ اس مقصد کیلئے 20 ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے، حکومت تیل دار بیجوں کی ملکی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور توقع ہے کہ ہم ایک ارب ڈالر تک کے آئل سیڈز خود پیدا کریں گے۔