میرپورخاص،12 جون ( اے پی پی) :میرپورخاص سے عمرکوٹ جانے والی ماروی ایکسپریس ٹرین کی ٹکر اور حادثے کے شکار دو کار سواروں میں ایک کار سوار غلام حسين چانڈیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے ۔
گزرشتہ روز ٹرین نے دلبر مہر پولیس اسٹیشن کی حدود میں ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں کار سوار رجب چانڈیو اور غلام حسین چانڈیو شدید زخمی ہوگئے تھے۔