ہرنائی ،12 جون (اے پی پی ):ہفتہ اتوار کی درمیانی شب ہرنائی شہر و گردونواح میں چھ ماہ بعد گرج و چمک کے ساتھ تیز طوفانی بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔شہر میں پانی کی شدید قلت گرمی اور چھ مہینے بعد بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، شدید طوفانی بارش کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے جاری رہا۔
بارش سےنشیبی علاقے زیر آب آگئے، اونچے درجے کے سیلابی ریلوں نے ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ پلوسین پل کے ایک سرے سمیت زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی پانی کے پل کو بھی نقصان پہنچایا، اونچے درجے کے سیلابی ریلوں اور شدید ژالہ باری کے باعث زرعی زمینوں اور کھڑی فصلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔