ملتان، 12 جون (اے پی پی):چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ورلڈ اینٹی چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، واک کی قیادت ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے کی ،واک میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں آفیسرز و سٹاف نے شرکت کی۔
ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ بچے قوم کا سرمایہ ہیں،پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں سے جبری مشقت لینا ایک المیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے جبری مشقت کی روک تھام کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چئیر پرسن سارہ احمد کی احکامات کی روشنی میں بچوں کی فلاح و بہبود حقوق و تحفظ اور بچوں سے جبری مشقت کی روک تھام کے حوالے سے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں اور گھر سے بھاگے گمشدہ بھکاری بچوں سے جبری مشقت جنسی و جسمانی تشدد کی اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر دیں ۔