پاکپتن، 13جون( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کھاد کی اوور چارجنگ کے سلسلہ میں ویئر ہاوس، فوجی فرٹیلائزر اور اینگرو یوریا کے گوداموں کادورہ کیا، ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے جمال چوک وئیر ہاوس میں کھادوں کے سٹاک کا معائنہ کیا، انہوں نے رجسٹر پر کھادوں کے سٹاک کی چیکنگ کی،، فوجی فرٹیلائزر اور اینگرو یوریا کے انچارجزنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوریا کھاد کے مجموعی طور پر30 ہزار بیگز موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد کھاد ڈیلران کو کھاد کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے تاکہ کسانوں و کاشتکاروں کو وافر مقدار میں کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے انہوں نے کہا کہ کھادوں میں مصنوعی قلت کا تاثر دے کر قیمتیں بڑھانے والے کسی بھی رعایئت کے مستحق نہیں، اس موقع پر اے سی پاکپتن شرجیل شاہد، ڈی ڈی زراعت ریاض احمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ذخیرہ اندووں، ناجائزمنافع خوروں اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں اور منطقی انجام تک پہنچائیں۔