ڈینگی مچھر سے بچاؤ اوراس کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے، ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی

13

پاکپتن، 13 جون (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے، ڈینگی مچھر سے بچاؤ اوراس کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت متعلقہ ادارے باہمی رابط ورابطیہ کے زریعے اقدامات کریں، ڈینگی سائٹس کی کڑی نگرانی کا عمل جاری رکھاجائے اور ہاٹس سپاٹس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ڈینگی لاروا کو ختم کیا جا سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.

 ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو، آر ایچ سی اور بی ایچ یوز میں ڈینگی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔