ملتان، 15 جون (اے پی پی): نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام زیر اہتمام ماسٹر ان سائنس آف نرسنگ ( ایم ایس این) کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس انٹری ٹیسٹ میں ایم ایس این کی 10 سیٹوں کے لیے پنجاب بھر سے 275 طالبات نے حصہ لیا۔ مذکورہ امتحان کے لیے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تین مختلف جگہوں پر سنٹر بنانے گے تھا جہاں تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ نگرانی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر یونیورسٹی میں قائم کردہ امتحانی مراکز کا خصوصی طور پر دورہ کیا اور امیدواروں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے داخلہ ٹیسٹ میں وضع کردہ ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے پر کنٹرولر امتحانات اور دیگر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید، ڈاکٹر سہیل اور دیگر انتظامی افسران بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے۔