اوکاڑہ،15جون (اے پی پی): آئی جی موٹرویز خالد محمود کی خصوصی ہدایت پرڈی آئی جی موٹروے پولیس محبوب اسلم نے گائیڈینس سینٹر لاہور میں خصوصی مہم کا افتتاح کردیا۔ اس دوران عوام کو روڈ سیفٹی کے اصولوں سے متعلق آگاہی کے لیے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
شرکاء سے خطاب میں ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس محبوب اسلم نے اپیل کی کہ وہ دوران ڈرائیونگ موٹر سائیکل سوار سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ۔ انھوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس نے آئی جی خالد محمود کی خصوصی ہدایات پر ہائی وے پر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں اور لین کی خلاف ورزی کرنے والے کےخلاف مہم کا آغاز کیا ہے۔ آئی جی موٹرویز کا مشن شاہراہوں سے حادثات کا خاتمہ ہے۔ ہائی وے پر زیادہ تر حادثات موٹرسائیکل کی وجہ سےہوتےہیں۔ موٹر سائیکل سوار سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔
ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بنتی ہے۔ لین وائیلیشن پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بڑی گاڑیاں لین کی خلاف ورزی نہ کریں۔ ڈرائیورز سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں۔ٹریفک کو منظم کرنا موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ڈی آئی جی محبوب اسلم نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ آئی جی موٹرویز خالد محمود نے ہدایات جاری کی ہیں کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم نی رعایت نہ برتی جائے۔
ترجمان موٹر وے پولیس این فائیو سینٹرل زون نے بتایا کہ خصوصی کمپین کے افتتاح کے موقع پر سیکٹر کمانڈر سینٹرل ون شہباز عالم بھی موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں مستحق موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ عوام میں آگاہی کے لیے روڈ سیفٹی اسٹال کا انعقاد بھی کیا گیا۔











