اسلام آباد،16جون (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹیڈیز کے 49 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی حالات کی تعلیم و شعور نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے عوام کو دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ رکھنے اور اپنے موقف کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔











