مری، 16 جون (اے پی پی ): ملکہء کوہسار مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے ، طویل دورانیے کے بعد مری اور گردونواح میں ایک اچھی بارش ہوئی ہے ، جس سے ملک بھر سے آنے والے سیاحوں اورمقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔











