پاکستان میں2014ء کے دوران 13.9 ملین کاٹن بیل پیدا کر رہے تھے آج 7.5ملین بیل پر آ گئے ہیں؛ندیم قریشی

9

لاہور، 16جون(اے پی پی): فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری پنجاب کے ریجنل چیئرمین ندیم قریشی   نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں ایک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں2014ء کے دوران 13.9 ملین کاٹن بیل پیدا کر رہے تھے آج 7.5ملین بیل پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے تمام شعبوں بشمول اندسٹریز اور مصنوعات کی پیداوار کے حوالے سے روایتی طریقوں کو ترک کر کے عالمی رجحانات کے مطابق جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہو گا جبکہ پیداواری صلاحیت میں ترقی کیلئے پیداوار کے نت نئے طریقوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے پرانے رجحانات کو بدلنا ہو گا ،ضروری نہیں کہ ایک ہی چیز ہر دور میں کارگر ثابت ہوتی ہو وقت کے ساتھ ساتھ ترجیحات بدلتی رہتی ہیں، جدید طریقوں کو اپنائے بغیر صنعتی ترقی ممکن نہیں۔