اوکاڑہ: لین ڈسپلن اور  سیفٹی ہیلمٹ پہنے بغیرسفر کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا

5

اوکاڑہ،17جون (اے پی پی ): ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویزموٹروے پولیس این 5 سنٹرل زون محبوب اسلم کی ہدایات پربیٹ نمبر 14 رینالہ خورد میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور سیفٹی ہیلمٹ پہنے بغیرہائی وے پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق عوام کو روڈ سیفٹی کے اصولوں سے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور سیفٹی ہیلمٹ پہنے بغیرہائی وے پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو قانون کے مطابق جرمانے کئے جائیں گے، ان کو بریفنگ بھی دی جائیگی تاکہ شاہراہوں سے حادثات کا خاتمہ ہو سکے۔ہائی وے پر زیادہ تر حادثات موٹرسائیکل کی وجہ سےہوتےہیں اور لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بنتی ہے۔ لین وائیلیشن پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈرائیورز سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں۔ خصوصی مہم کے دوران مستحق موٹر سائیکل سواروں کو  مفت ہیلمٹ بھی دیئے گئے۔