وزیر اعلی پنجاب   کا دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے احسن اقدام،   کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی خریداری کے لئے نقد رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی

32

لاہور، 18 جون ( اے پی پی ): وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے احسن اقدام، کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خصوصی کاوش رنگ لے آئی، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی خریداری کے لئے نقد رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی۔

اس سسلے میں میو ہسپتال اور بینک آف پنجاب کے درمیان مفت ادویات کی خریداری کے لئے رقم ٹرانسفر کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کئے گئے ، بینک آف پنجاب  کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کو امید زندگی پروگرام کے تحت رقم منتقل کرے گا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

چیف سیکرٹری، صدر بینک آف پنجاب، سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔