ملتان، 19 جون (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کا رات گئے جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، جعلی کھاد کی تیاری میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کر دیا جبکہ گودام و فیکٹری سیل کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کارروائی کی اور 3 سو سے زائد جعلی کھاد کی بوریاں برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئیں ہی۔ں اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ بہاولپور چوک پر قائم نجی فیکٹری میں جعلی کھاد تیار کی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملزموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔