رینالہ خورد؛ڈاون لائن ریلوے کرین پٹری سے اتر گئی، بحالی کا کام  جاری

42

رینالہ خورد،18جون(اےپی پی):  ڈاون لائن ریلوے کرین کے دو ویل ریلوے پٹری سے اترگئےجس کی وجہ سے لاہور سے کراچی  جانے  والی ٹرینوں کی روانی 3گھنٹوں سے معطل ہو گئی ہے  جبکہ  لاہور سے کراچی جاینوالی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پرروک دیا گیا ہے   جسکی وجہ سے  مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ ریلوے حکام کی طرف سے ڈاون لائن کرین کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔