فیصل آباد؛ غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے100 کلو مضر صحت گوشت تلف، ملاوٹی جوس کی 720 بوتلیں ضائع

9

فیصل آباد،19جون(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے جڑانوالہ روڈ میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے تقریباً 100 کلوگرام مضر صحت وناقص گوشت قبضہ میں لیکر ڈمپنگ سائٹ پر تلف کرادیا ہے  جبکہ ایک دوسری کارروائی میں جوس یونٹ سے ملاوٹی جوس کی 720 بوتلیں موقع پر ضائع اور یونٹ سیل کرادیا ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عمار جاوید کی زیرنگرانی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل ہیں جس کا مقصد شہریوں کو صحت مند اور معیاری اشیاء کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جارہے ہیں۔