پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین نے نتھیا  گلی میں بین الاقوامی سمر کالج کا افتتاح کر دیا

9

اسلام آباد۔20جون  (اے پی پی):پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے پیر کو  نتھیا گلی بین الاقوامی سمر کالج کا افتتاح کر دیا ، سمر کالج میں امریکہ، برطانیہ، چین، کینیڈا، جرمنی، برازیل، آسٹریا سمیت دیگر کئی ممالک کے 34 سائنسدان لیکچر دینگے، ملک کے 250 سے زائد سائنسدان، محقق اور طلباء سمرکالج سے فائدا اٹھائیں گے۔ ترجمان پاکستان  اٹامک انرجی  کمیشن شاہد ریاض خان کے مطابق نتھیاگلی میں بین الاقوامی سمر کالج کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین پاکستان انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا  انورنے  کر دیا ہے  ۔ اس موقع پر شرکا کو اٹامک انرجی کمیشن کی اس سالانہ سرگرمی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا ۔ پاکستان  اٹامک انرجی کمیشن 1976 سے سائنسدانوں کے لئے اس کالج کا انعقاد ہر سال با قاعدگی کے ساتھ کر رہا ہے۔ اب تک 8 نوبل انعام یافتہ سائنسدان اس میں لیکچر دے چکے ہیں۔