پاکستان قدرتی طور پر معدنیات سے مالا مال ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کےکافی مواقع ہیں،فہد محمد الباش

5

اسلام آباد۔20جون  (اے پی پی):پاکستان  کے دورے پر آئے سعودی عرب   کے  کاروباری وفد نے  جس کی نمائندگی فہد محمد الباش کر رہے تھے،خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وفد سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے  ملاقات میں خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ  کے وفد کی نمائندگی کی ۔پیر کومقامی ہوٹل میں ہونے والی ملاقات میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے جاری منصوبوں کے حوالے سے ممکنہ سہولیات کے حوالے سے پریزینٹیشن دی۔سعودی وفد کے نمائندہ فہد محمد الباش نے منصوبوں کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا۔سعودی کاروباری وفد کو خیبرپختونخوا سے نکلنے والی معدنیات اور منرلز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔سعودی وفد کے نمائندہ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع ہیں اور پاکستان قدرتی طور پر معدنیات اور دیگر خزانوں سے مالا مال ہے۔