اٹک؛ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذوالفقار احمد کی زیر صدارت محکمہ بہبود آبادی سے متعلق اجلاس

31

اٹک،24جون(اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذوالفقار احمد کی زیر صدارت محکمہ بہبود آبادی سے متعلق اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ضلعی پاپولیشن آفیسر ظفر اقبال رحمانی نے شرکاء کو محکمہ کی کارگردگی کے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ بہبود آبادی اٹک عوام کو کثرت آبادی کے مضمرات سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق تمام موضوعات زیر بحث لاۓ گٸے اور سابقہ اجلاس میں کیے گٸے فیصلوں اور عملی اقدامات سے متعلق بھی گفتگو کی گٸی۔