پاکپتن،25جون(اے پی پی): محکمہ پولیس کی جانب سے دوران وفات پانے والے پولیس ملازمین کی فیملیز میں ایک کروڑ اٹھاون لاکھ روپے کے چیک تقسیم کر دئیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خاں نے محکمہ پولیس پنجاب کے ایک سب انسپکٹر اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر میں بائیس بائیس لاکھ روپے اور چھ کنسٹیبلز کی فیملیز میں انیس انیس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئیے۔دوران ملازمت وفات پانے والے اے ایس آئی اختر کے دو سالہ بیٹے نے جب مستقبل میں ڈی پی او بننے کی خواہش کی تو ڈی پی او پاکپتن نے بچے کو اپنی کرسی پر بٹھادیا،پیار کیا اور ڈی پی او والی کیپ پہنا کر محبت اور شفقت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔دوران ملازمت وفات پانے والی فیملیز نے نقدی چیک ملنے پر حکومت پنجاب اور محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔











